ٹوکیو:4/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)انڈین ایسیس نے ایک کو چھوڑ کر اپنے ساثرے میچ گنوا دئے جس سے اسے آج یہاں سنگاپور سلیمرس سے 20-30سے ملی شکست سے آئی پی ٹی ایل کے 2016سیشن میں پہلی شکست جھیلنی پڑی۔مارک فلپوسس نے ابتدائی مرحلے کی چمپئن کے لئے دن کا آغاز لیکن انہیں لیجیڈ سنگل میں تھامس جوہنسن سے 3.6سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔کرسٹن فلپکیس نے کل ٹیم کے لئے فیصلہ کن جیت درج کی تھی لیکن آج وہ ٹیم کی کوئی مدد نہیں کر سکیں اور اپنا خواتین سنگلز مقابلہ آئی پی ٹی ایل میں پہلی بار کھیل رہیں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہگس سے 4.6سے ہار گئی۔ہنگس نے فر پابلو کیوواس کے ساتھ کورٹ پر واپسی کی اور ان دونوں نے ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی ہندوستانی جوڑی کو 6.4سے شکست دی۔ثانیہ اور ہگس کے درمیان الگ ہونے کے بعد یہ پہلا میچ تھا۔انڈین ایسیس اب پانچ پوائنٹس سے پچھڑ رہی تھی اور اسے فلیسیانو لوپیز سے بڑی جیت درکار تھے لیکن سپین کی یہ کھلاڑی جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ سے 3.6سے ہار گیا۔میچ اب ہندوستانی ٹیم کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔لوپیز اور بوپنا کی جوڑی نے مرد ڈبلز میں ڈینیل نیسٹر اور کیوواس کے خلاف 6.6سے ٹائی کرایا۔انڈین ایسیس نے پہلے دو میچوں میں جاپان جنگجو اور یو اے ای رائلس کو شکست دی،اب وہ سات پوائنٹس لے کر رائلس کے ساتھ مشترکہ طور پر برابر ہیں لیکن دوسرے مقام پر قابض ہے کیونکہ رائلس نے 79میچ جبکہ اس نے 76میچ جیتے ہیں۔ٹیبل میں ٹاپ2 ٹیمیں 11دسمبر کو ہونے والا فائنل کھیلیں گی۔